نئی دہلی (نیٹ نیوز) ایمز کے ڈاکٹروں نے ترقی اور اعلیٰ تنخواہ کے موضوع پر راجستھان کے ڈاکٹروں کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو تحریر کئے گئے خط میں کہا ’’آپ ایک دن کیلئے ہماری زندگی جی کر دیکھئے، آپ کو تنائو کا اندازہ ہوجائیگا‘‘۔ ڈاکٹروں نے مودی سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں پرکام کا بوجھ محسوس کریں۔ ایمرجنسی کے حالات میں مریضوں کے اہل خانہ کے خراب روئیے اور بدسلوکی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ ایک دن وہائٹ ایپرن پہن کرسرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کے ساتھ گزاریں اور خود ڈاکٹر کے چہرے پر دبائو محسوس کرینگے۔
ایک دن ہماری زندگی جی کر دیکھئے! ڈاکٹروں کا بھارتی وزیراعظم کے نام خط
Dec 26, 2017