لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر خوراک پنجاب بلال یٰسین نے کہا ہے کہ شوگر ملز انتظامیہ کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے کسانوں کی گنے کی مقررہ کردہ قیمت سے کم رقم ادا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی گنے کی کٹوتی اور کم وزن تولنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا مڈل مین کے ذریعے کسانوں کو لوٹنے والوں اور مڈل مین دونوں کے خلاف مقدمات درج کر دیئے جائیں گے بابا فرید شوگر ملز کے دورے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گنے کی فی من قیمت 180 روپے مقرر کی ہے جس پر عملدرآد کو یقینی بنایا جا رہا ہے شوگر ملز کاشتکاروں کو سی پی آرفوری فوری جاری کرنے، مکمل وزن اور کٹوتی نہ کرنے کی پابند ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صائمہ احد، اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اختر حسین ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر احمد علوی سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے شوگر ملز میں گنا لیکر آنے والے کسانوں سے گنے کے ادا کئے جانے والے ریٹ وزن اور کٹوتی سے متعلقہ معاملات بارے تفصیلات دریافت کیں انہوں نے کسانوں کو جاری کردہ انڈنٹس، پرمٹ اور سی پی آر کا بھی جائزہ لیا ۔
گنے کی کٹوتی اور کم تولنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا: بلال یٰسین
Dec 26, 2017