پیوٹن کیلئے میدان صاف: اپوزیشن رہنما الیکسی کو صدارتی الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا

ماسکو (اے ایف پی) روس کے سنٹرل الیکشن کمشن نے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالینی کو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ کمشن کے تمام 12 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا۔ الیکسی پر کرپشن کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔ ادھر الیکسی نے روسی شہریوں پر زور دیا ہے وہ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیں۔ آئندہ برس صدارتی الیکشن میں الیکسی‘ صدر پیوٹن کے خلاف میدان میں آنا چاہتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن