بغداد (آئی این پی) عراق کے شہر موصل میں داعش کی شکست کے بعد مسیحی خاندانوں کی واپسی شروع ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین برس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے جب سے داعش کے شدت پسندوں نے عراق اور شام کے وسیع رقبے پر قبضہ جما رکھا تھا، پہلی بار عراقی مسیحیوں نے موصل میں کرسمس کا جشن منانے کیلئے گرجا گھر کا رخ کیا، جو جنگجوئوں کا سابقہ گڑھ رہ چکا ہے۔ 2014ء سے جب دولت اسلامیہ نے شہر پر قبضہ جمایا، تقریباً 2 لاکھ افراد پر مشتمل ساری مسیحی آبادی موصل سے چلی گئی تھی، ایک مسیحی عبادت گزار فادی نے بتایا کہ ''اس صورت حال نے ہمیں صدمہ پہنچایا۔ یہ ہمارا شہر ہے، ہمارے آبائو اجداد کا شہر ہے۔ ہم یہیں پیدا ہوئے، یہیں پلے بڑھے۔ ہم نے اپنے سکول، یونیورسٹیاں، چرچ فیملیز بنائے۔ پچھلے نو ماہ کے دوران عراقی اور اتحادی افواج موصل کو واگزار کرنے کی جنگ لڑتی رہیں، جس میں سے تمام کے تمام مسلمان تھے۔
موصل میں داعش کی شکست کے بعد مسیحی خاندانوں کی واپسی شروع‘ کرسمس منائی
Dec 26, 2017