اسرائیل مسلمانوں کا دشمن ہے، اسے پاکستان کا جوہری طاقت ہونا ایک آنکھ نہیں بھاتا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلمانوں کا دشمن ہے اس کو پاکستان کی ترقی ، پاکستان کا نیوکلئیر پاور ہونا ایک آنکھ نہیں بھاتا ، وہ مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کو تنگ کرتا رہتا ہے ، پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا رہتا ہے، اس سبکا مقابلہ کرنے کے لئے قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں اور علامہ اقبال کے خواب کو سامنے رکھنا چاہئے اور اتحاد سے پاکستان کے دشمنوں کا سامنا کرنا چاہیئے۔وہ پیر کو لوک ورثہ میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا دشمن ہے اس کو پاکستان کی ترقی ، پاکستان کا نیوکلئیر پاور ہونا ایک آنکھ نہیں بھاتا ، وہ مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کو تنگ کرتا رہتا ہے ، پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا رہتا ہے، دنیا میں اور بھی لوگ ان کے حامی ہیںمشاہداللہ خان نے کہاکہ اس سب کا مقابلہ کرنے کے لئے قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں اور علامہ اقبال کے خواب کو سامنے رکھنا چاہئے اور اتحاد سے پاکستان کے دشمنوں کا سامنا کرنا چاہیئے۔

ای پیپر دی نیشن