شریف برادران، زرداریوں نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا: فرخ جاوید مون

Dec 26, 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ شریف برادران اورزرداریوں کی لوٹ مارنے پاکستان کا حلیہ بگاڑدیا ہے ہرطرف رشوت،کمیشن اورلوٹ مارکا بازارگرم ہے،معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے جبکہ شریف برادران ، زرداری اوران کے بچے کھربوں پتی بن چکے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا (ن) لیگ نے پنجاب اورپیپلزپارٹی نے سندھ کی غریب عوام کو بدامنی، مہنگائی، ناانصافی ،گندا پانی ،بھوک اوربیماریوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

مزیدخبریں