رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ حلقہ میں قائداعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی سب سے بڑی تقریب صدر مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ پی پی 161چودھری عبدالشکور کے زیر اہتمام ان کی رہائش گاہ آرائیاں رائے ونڈ روڈ پر منعقد ہوئی ،جس میں وزیر اعلیٰ کے سپیشل ایڈوائزر چودھری ھاد شکور نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری ھاد شکور نے کہا کہ میاں نوازشریف پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے یا کرپشن ثابت ہونے کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف آئندہ الیکشن میںتین تہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے۔
رائے ونڈ: چودھری عبدالشکور کی رہائش پر قائداعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
Dec 26, 2017