لاہور(نیوزرپورٹرـ)سروسز ہسپتال میں نرسز کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ثمینہ یاسمین نے کہا کہ بانی پاکستان کا یوم ولادت ہم سب کیلئے خوشی کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم کام ،کام اور کام اور اتحاد ،تنظیم اوریقین محکم جیسے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے اپنی مادر وطن کو سنوارتے رہیں گے ، ثمینہ یاسمین نے نرسنگ کے شعبے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ یا امن ہر حال میں نرسنگ کمیونٹی وطن عزیز کیلئے عملی خدمات سر انجام دیتی ہے اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مریضوں کی خدمت کیلئے24گھنٹے میدان عمل میں نظر آنے والی یہ خواتین پوری قوم کی محسن ہیں ،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی زندگی کے آخری ایام میں بھی ایک نرس کو ہی یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ان کی طبی دیکھ بھال کا فریضہ سر انجام دیا ، تقریب میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صدر شمشاد نیازی، لبنیٰ یاسمین،اسماء تاج ، ساجدہ پروین اور فہمیدہ حیدر کے علاوہ نرسوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
سروسز ہسپتال میں نرسز کے زیر اہتمام قائداعظم ڈے کے حوالے سے تقریب
Dec 26, 2017