لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جناح کا پاکستان بنانے کیلئے وسائل تعلیم پر خرچ کرنا ہونگے۔اڑھائی سو ارب ڈالر کے مقروض پاکستان میں کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا قائد اعظم کی سیاسی فکر پر مکمل یقین ہے ۔بانی پاکستان ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں ہر طبقے کو برابر حقوق میسر ہوں ۔تقریب میںجواد حامد،ساجد بھٹی،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ ،سہیل احمد رضا،الطاف رندھاوا،شہزاد خان و دیگر موجود تھے ۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ آج کے پاکستان پر چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ظالموں اور قاتلوں کا قبضہ ہے ،ووٹ کا تقدس پامال ہونے کی وجہ سے ملک میں انتہا پسندی ،دہشتگردی، غربت اور جہالت ہے ۔آج کا پاکستان قائد اعظم کے پاکستان سے متصادم نظر آتا ہے۔