عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنائیں گے: راغب حسین نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہرفورم کیا جائے گا۔اغیار کی سازشوں کامقابلہ کرنے کیلئے ’’عالمی مسلم تھینک ٹینک ‘‘تشکیل دیناہوگا۔ختم نبوت حلف نامہ معاملہ میں ترمیم کر نے والوں کوتمام ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطا بق کارروائی ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں گجرات سے مولانانصیراحمدنورانی اوربہاولنگر سے آئے مولانا محمد افضل حیدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن