خا نیوا ل (نامہ نگار) ایم ایم اے کی بحالی خوش آئند ہے ۔متحدہ مجلس عمل ملک میں متبادل کے طور پر سب سے بڑی مذہبی و سیاسی قوت ہو گی ۔13جنوری کو منعقد ہو نے والی اجلاس میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کر یں گے ،اسلام اور نظر یہ پاکستان کاتحفظ کریں گے ملک میںسیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ۔تو ہین رسالت کے قانون میں تبدیلی کر نے والوں کو اللہ تعالی نے ذلیل و رسوا کیا ملک کی سلامتی کو کرپٹ حکمرانوں سے خطرہ ہے ۔جن کا قبلہ واشنگٹن ہے سپریم کوٹ پانامہ پیپرز میں شامل تمام افراد کو قرار واقعی سزا دیے ۔نواز شریف نااہل ہو کر اپنے بھائی شہباز شر یف کو وزارت عظمی کے لیے پیش کر رہے ہیں جو سیاست میں خاندانی اُجارہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام ظالم حکمرانوں اور غاصبوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ڈیرہ غازی خان سے واپسی پر گزشتہ رات خانیوال میں صدر الخدمت فائونڈیشن رائو ارتفا ع ضیاء اللہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے شرکاء سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پاکستان میں ورثا سے ملا قات کا موقع دیا گیا ہے جب کے انڈیاکی جیلوں میں بہت سارے کشمیری بھارت کے ظلم و تشدد کا شکار ہیں ۔صلاح الدین کے بیٹے کوتشدد کر کے لہو لہان کیا گیا وکیل نے ان کے خون آلود کپڑے عدالت میں پیش کئے پاکستان کے لیے بھارت نے اپنے رویہ میں کبھی کوئی لچک نہیں دکھائی ۔کنٹرول لائن پر آے روز بھارت کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں پر فائرنگ ہوتی رہتی ہے پاکستانی حکمران بھارت سے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے محبت کی پینگھیں بڑھا رہے ہیں ۔اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔سراج الحق نے پی ٹی آئی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کلچر کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے اتنا نقصان نہیں پہنچا یا جتنا پی ٹی آئی نے پہنچایا۔ہم انشاء اللہ ملک میں اسلامی کلچر کو فروغ دیں گے جاگیرداروں ،غاصبوں اور کرپٹ حکمرانوں کے گھروں کا گھیرائو کر یں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں ۔کسان شوگر ملز مالکان کے ظلم و جبر کا شکار ہو رہے ہیں ۔سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں ن لیگ گنے کے کاشتکاروں پر ظلم ڈھا رہے ہیں ملز مالکان نے ابھی تک کسانوں کو گزشتہ سالوں میں خرید ے گے گنے کی ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔انہوں نے یوم قائد اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال نے پاکستان کو ایک اسلامی نظریاتی مملکت خداداد بنانے کی جد و جہد کی تھی اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔لیکن1947سے لیکر آج تک ایک سیکولر اور مفاد پرست ٹولہ اقتدار کے ایوانوں میں قابض چلا آرہاہے ۔ اس موقع پر نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ،نائب امراء صوبہ چوہدری عز یر لطیف ،مو لانا جاوید قصوری ،امیر جما عت اسلامی ضلع خانیوال افتخار الحسن چوہدری ،مہر نزر حسین سنپال ،محمد اسماعیل تاج ،رائو ارتفاع ضیا ء اللہ خان فرخ رحمان کمبوہ ،چو ہدری سہیل ثاقب ،معاذ عز یر رانا محمد مر سلین ،رائے محمد افضل اور دیگر قائد ین مو جو د تھے۔