ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اورشمالی علاقوں میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ، قلات ، کوئٹہ ڈویژن ، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ میں منفی چھ ، استور، قلات منفی پانچ ، کالام اورمالم جبہ میں منفی چارڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار, کوئٹہ اورشمالی علاقوں میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان
Dec 26, 2017 | 12:24