حکومت نےملک کے تمام ڈھائی کروڑ صارفین کو بجلی چوری، لوڈشیڈنگ کے شیڈول اور بل کیلکولٹرسے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے اینڈرائیڈ موبائل اپلیکیشن "روشن پاکستان "کا باقاعدہ اجراء کردیا

Dec 26, 2017 | 22:11

ویب ڈیسک

وفاقی وزیرپاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران روشن پاکستان موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب صارفین اپنے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کی تمام تفصیلات ازخود حاصل کرسکیں گے. انہوں نے کہا کہ اس جدید موبائل اپلیکیشن کو موبائل میں انسٹال کرنے کے بعد ہر صارف اپنے فیڈر سے متعلق تمام معلومات اپنے موبائل پر حاصل کرسکے گا.

ان کا کہنا تھا کہ اپلیکیشن موبائل میں ڈاﺅن لوڈ کرنے کے بعد صارفین کو اپنا ریفرنس نمبر دینا ہوگا . ان کا کہنا تھا کہ روشن پاکستان ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین اپنے فیڈر پرہونے والی چوری ,نقصان بھی دیکھ سکیں گےکہ ان کے فیڈر پر کتنی چوری ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نئی ایپلیکشن کی بدولت بجلی کے صارفین کو چوبیس گھنٹوں کا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی دستیاب ہوگا اور ایپلی کیشن کے ذریعے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ جبکہ اس فیڈر پر ہونے والی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات بھی دستیاب ہوں گی۔

Signing off

اس موقع پرسیکرٹری پاورڈویژن یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ جون 2018تک موجودہ دور حکومت میں مجموعی طور پر 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی,جون 2018تک 969میگاواٹ کا نیلم جہلم اور 1410میگاواٹ کا تربیلا فور سسٹم میں آجائے گا۔

مزیدخبریں