دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افواج اور پولیس کےجوانوں نے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ ان قربانیوں کا احترام کیا جائے: شہبازشریف

راولپنڈی پولیس کالج سہالہ میں سب انسپکٹرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے خصوصی شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں انیس خواتین سمیت دو سو چھیاسی سب انسپکٹرز کے خصوصی دستے نے پاس آوٹ کیا۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ پاس آوٹ ہونے والےکیڈٹس کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس ظالم کے آگے کھڑے ہونگے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ پولیس کا کام ہے کہ وہ انصاف کریں چاہئے کوئی کتنا ہی کوئی طاقتور کیوں نہ ہو۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے چودہ سو شہدا کا خون رنگ لائے گا۔

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے کہا کہ ایماندرای اور بہادری سے فرائض کی ادائیگی عبادت ہے، شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، پنجاب پولیس کی کاروائیوں کے نتیجے میں پنجاب میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔

شہباز شریف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ تھرڈ پروبیشنر سب انسپکٹر کورس میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات تقسیم کیے اور آئی جی پنچاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن