کراچی (کرائم رپو رٹر) پولیس نے پاک سرزمین پارٹی کے یونٹ آفس پر فائرنگ کے نتیجے میں کارکنوں کی ہلاکت اور 2 افراد کے زخمی ہو نے کا مقدمہ ایم کیو ایم کے با نی سمیت 11 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے اتوار کو یونٹ آفس پر فائرنگ کے نتیجے میں پی ایس پی ناظم آباد گلبہار ٹائون کے جنرل سیکرٹری نعیم اور یونین کونسل 50 پی کے انچارج اظہر جاں بحق جبکہ فہد سمیت دو کارکن زخمی ہوگئے تھے۔
کراچی، پی ایس پی کے دو کارکنو ں کے قتل کا مقدمہ بانی ایم کیو ایم سمیت11 افراد کے خلاف درج
Dec 26, 2018