لاہور (نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ سے پہلے ون ویلنگ، تیز رفتاری، موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں، موٹرسائیکل کے سائیلنسر سے بفل اورر کشوں کے سائیلنسر نکال کر شور و غل پیدا کرنے والوں کیخلاف عملی اقدامات کرنا شروع کر دئیے ہیں، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلرز کے حادثاتی موت کی وجہ کے ذمہ دار کوئی اور نہیں ان کے اپنے والدین ہونگے، انہوںنے موٹرسائیکل کے سائیلنسر سے بفل نکالنے اور بغیر سائیلنسر موٹرسائیکل، رکشوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ وارڈنز ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دیکھانے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کریں گے، سٹی ٹریفک پولیس نے اتوار کے روز بھی کم عمر ڈرائیوز کیخلاف کارروائی جاری رکھی، نیو ائیر نائٹ سے پہلے بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی جاری رہے گی۔
سائیلنسر سے بفل نکالنے اور بغیر سائیلنسر موٹرسائیکل، رکشوں کو بند کرنے کا حکم
Dec 26, 2018