سابق حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے پر توجہ مرکوز رکھی:خالد محمودگجر

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ پی پی اور نون لیگ کرپشن کنگز ہیں، پاکستان میں پرانا سیاسی نظام ختم ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے مسائل میں دلچسپی لینے کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے پر توجہ مرکوز رکھی، پاکستان میں سیاسی جمود کو توڑنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کی ان تھک جدوجہد کو جاتا ہے، کرپشن دیمک سے بڑا ناسور اور ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا ہو گا، سابق حکمرانوں کی لوٹی گئی دولت واپس لے آئیں تو ملک کو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو ووٹ اس لیے دئیے ہیں کہ تاکہ وہ کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں بھیجیں چوروں ڈاکوؤں کو سزائیں نہ ملی تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...