جمعیت فکری ، تعلیمی اور تہذیبی جدوجہد کا انمٹ دائرہ ہے:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ، اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ناظم اعلیٰ اور پنجاب یونین سٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 72 ویں یوم تاسیس پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت فکری ، تعلیمی اور تہذیبی جدوجہد کا انمٹ دائرہ ہے ۔ طلبہ سیاست اور قومی محاذ پر جمعیت کے گہرے نقوش ہیں اور طلبہ حقوق کے لیے جدوجہد بے مثال ہے ۔ طلبہ کے جمہوری حقوق کی بحالی ملک و ملت کے استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔آج کا نوجوان باشعور اور بہت کچھ کر گزرنے کی صلاحیت رکھتاہے اسے قومی ترجیجی حکمت عملی کے تحت تعلیم اور سماجی سرگرمیوں میں رہنمائی ، تربیت اور سہارے کی ضرورت ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان سے فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے باوجود ہمیشہ دھوکہ اور طوطاچشمی کی ہے۔ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو بدنیتی کی بنا پر ہر طرح کی مدد اور سہولت دی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مشترکہ اقتصادی راہداری پاکستان اور چین کے دفاع کی بھی ضمانت ہے ۔ امریکہ اور بھارت سی پیک سبوتاژ کرنے کے لیے ہر سازش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...