شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری بینش قمر ڈار نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح حقیقی معنوںمیں ایک عہد ساز شخصیت ،بااصول سیاستدان اور منجھے ہوئے قانون دان تھے ان کی جدوجہد کی بدولت تحریک آزادی رنگ لائی اور ہندوئوں ، انگریزوں کو دو قومی نظریہ تسلیم کرنا پڑا قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد کو پاکستانی قوم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں ان کے رہنما اصولوںکی پاسداری کو یقینی بنانے والے میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اورانکی ٹیم کیساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہونا ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈار ہائوس میں قائداعظم محمد علی جناح اور میاںنواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔