شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو کی اقامت گا ہ پر کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسیحی رہنمائوں اورمسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیہ عبادات کا اہتمام کیا گیا اورپاکستان کی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوتے انہوں نے کہا کہ کرسمس کا تہوار ہمیں خوشیاں بانٹنے اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے ہمیں ایسے افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جو مختلف مشکلات و مسائل سے دوچار ہیں۔