لاہور (خصوصی نامہ نگار )آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر ابراہیم ضیاء نے گذشتہ روز جامعہ اشرفیہ نیلاگنبد لاہور میں آزا کشمیر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و استاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور مولانا محمد اکرم کاشمیری کی عیادت کی اور انہیں صحت یابی پر گلدستہ پیش کیا اس موقعہ پر چیف جسٹس آزاد کشمیر ابراہیم ضیاء کو مولانا محمد اکرم کاشمیری نے جامعہ اشرفیہ لاہور اور اس کے اکابر علماء کا تفصیلی تعارف کروایا جس پر چیف جسٹس آزاد کشمیرنے جامعہ اشرفیہ لاہور اور اکابر ین علماء دیوبند بالخصوص علامہ انور شاہ کاشمیریؒ، مولانا محمد یوسف بنوریؒ، اور مفتی ندیر حسینؒ کی علمی و دینی اور ملی خدمات کاذکر کیا گیا۔
آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے مولانا محمد اکرم کاشمیری کی عیادت کی
Dec 26, 2018