رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مضبوط سیفٹی نیٹ ورک بنانا ترجیحات میں شامل ہے، پروگرام اسوقت 7.5 ملین غریب خواتین کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ قائد آصف زرداری اور فریال تالپور عدالتوں سے بری ہوں گے، پیپلز پارٹی کو توڑنے کا خواب دیکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ معیشت پر ڈاکہ ڈالنے والے کابینہ کا حصہ ہیں ،کرپشن کرنے کے نام پر اپوزیشن کا گلا دبانے کی سازش ہو رہی ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 7.5 ملین غریب خواتین کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے: رانا جمیل منج
Dec 26, 2018