ایشیائی ترقیاتی بینک کا برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان کے ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے برآمدات میں اضافہ کیلئے پاکستان کے ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے سٹرٹیجک، پالیسی اور جائزے کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل ٹومو یوکی کیمورا نے ایک بیان میںکہا ایشیائی ترقیاتی بنک معیشت کی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے برآمدات کے فروغ کے پاکستان کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اصلاحات کے ذریعے، اقتصادی ترقی میں ڈھانچہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کریںگے جس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد اور برآمدات میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی 2030ء کیلئے نئی طویل المدتی حکمت عملی سے بھی پاکستان کو مدد ملے گی اور بینک پاکستان کی ترقیاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے بہتر طور پر مدد کرسکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...