جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سڑکوں سے خاردار تاریں ہٹادی گئیں

اسلام آباد (نا مہ نگار) سابق وزیر اعظم میاںنو از شریف کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعدجوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکوں کو بھی رہائی مل گئی، سڑکوں سے خاردار تاریں اور بیرئرز ہٹا دیئے گئے ،ایک سال اور تین ماہ تک یہ خاردار تاریں اور بیرئرز جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سڑک پر موجود رہے جنہیںمنگل کو انتظامیہ نے ہٹا دیا اور جوڈیشل کمپلیکس کے ارد گردکی سڑکیں مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن