چوک شاہ مقیم (نامہ نگار) موٹر رکشہ ٹکرانے پر موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق، خاتون زخمی ہوگئی۔ متوفیہ موٹر سائیکل سوار بیٹے کے ہمراہ قصور جا رہی تھی راستے میں حادثہ پیش آگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی سرائے امر سنگھ حویلی روڈ پر منگل کی صبح موٹرسائیکل تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نواحی گائوں مالی سنگھ رشتہ داروں سے ملنے آئی موضع روسہ ٹبہ ضلع قصور کی شریفاں بی بی زوجہ عبدالحمید میو راجپوت بیٹے عرفان سمیت ہسپتال پہنچ کر جاں بحق جبکہ محلہ پیر شہاب کی مسافر خاتون پروین بی بی زوجہ محمد اسلم شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم اطلاع کے باوجود بر وقت نہ پہنچی مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال لائے جنہیں بعد ازاں ٹی ایچ کیو ریفر کیا گیا حجرہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔