کویت سٹی(این این آئی)کویت کی حکومت نے کابینہ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے چار نئے وزراء کو شامل کیا ہے۔ کابینہ میں تیل اور پانی وبجلی کے وزیر بخیت الرشیدی کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ خالد الفاضل کو پٹرولیم کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابینہ میں تبدیلی کرتیہوئے مریم العقیل کو اقتصادی امور کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ منصب ھندہ الصبیح کے پاس تھا جنہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دیدیا تھا۔
کویتی کابینہ میں اہم تبدیلیاں،پٹرولیم کے وزیر سمیت چار نئے وزراء مقرر
Dec 26, 2018