قاہرہ (آئی این پی) لیبیا میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے مصری داعشی خاندانوں کے12بچے مصری حکومت کے حوالے کردیے ہیں۔ یہ بچے مصرمیں ان کے اقارب کے سپرد کئے جائیں گے۔ مشرقی شہر سرت میں لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے داعشی جنگجوئوں کے12بچے مصرات شہر سے خصوصی طیارے کے ذریعے قاہرہ لائے گئے۔