وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح پر منشیات فروشی کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے مخبر کی اطلاع پر جی پی او سے 34 لاکھ کا آئس نشہ برآمد کرلیا جو ہالینڈ سے اسلام آباد منگوایا گیا تھا۔ کسٹمز کی ٹیم نے آئس نشہ منگوائے گئے ایڈریس پر چھاپہ مارا تو آئس نشے کی ترسیل کیلئے دیا گیا ایڈریس جعلی نکلا۔ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد لڑکیاں اور45 فیصد لڑکے آئس نشہ کرتے ہیں۔ حکام نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کراکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی سے 8 کروڑ مالیت کی کرسٹل آئس برآمد کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد کے بڑے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طلبا آئس کرسٹل کا نشہ کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...