سی پیک منصوبے، پنجاب میں کام کرنیوالے چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایات

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے کراچی میں چینی کونسل پر حملے کے بعد پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چینی باشندوں ہنرمندوں اور سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں اطلاعات کے مطابق پنجاب میں اس وقت 102 ترقیاتی منصوبوں پر چینی باشندے کام کر رہے ہیں جن کے لئے 152 رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں 131 مقامات پر چینی باشندے کاروبار اور 110 دفاتر میں کام کر رہے ہیں پنجاب میں مجموعی طور پر 486 نان سی پیک پوائنٹس پر چینی باشندے کام کر رہے ہیں حکومت نے دوست ملک چین کے باشندوں کی پاکستان میں نقل و حمل کے دوران پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن