لاہور (پ ر) عسکری بینک لمیٹڈ اور سیرین ایئر کے مابین ایک MoU پر دستخط کئے گئے، جس کی رو سے عسکری ماسٹر کارڈ کریڈٹ کارڈ کے صارفین یکم جنوری 2019 سے اندرون ملک ہوائی سفر پر 15 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔ MoU پر جناب عابد ستار، صدر و چیف ایگزیکٹیو، عسکری بینک لمیٹڈ اور جناب سہیل گل خان، سی ای او سیرین ایئر نے دستخط کئے۔تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
عسکری بینک اور سیرین ایئر کے مابین MoU پر دستخط
Dec 26, 2018