2019ء قومی انعامی بانڈزکی پہلی قرعہ اندازی2جنوری کوکراچی میں ہوگی

Dec 26, 2018

سلانوالی (اے پی پی) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام نئے سال2019ء کی پہلی15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی2جنوری کوکراچی میں ہوگی۔مرکز قومی بچت سکیم قصورکے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلاانعام3کروڑ روپے کا ایک‘ دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اورتیسراانعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ جو کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ رواں سال کی پہلی اور مجموعی طورپر 77ویں قرعہ اندازی ہے ‘مذکورہ سیریزپر کل 1700انعامات دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں