ابوجہ (آن لائن) افریقی ملک نائیجیریا کی شمالی ریاست زیمفارا کے علاقے میں دہشت گرد حملے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا میں گزشتہ چند دنوں میں دہشتگردوں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ اسی علاقے کے دو گاؤں میں چند روز قبل ہونے والے حملے میں 25 افراد مارے گئے تھے۔تازہ حملہ ضلع میرادون کے ایک گائوں میں ہوا جہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گائوں کو آگ لگا دی اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث مقامی افراد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
نائیجیریامیں موٹرسائیکل سواروں نے گائوں کو آگ لگادی، 17 افراد جاں بحق
Dec 26, 2018