کابل (صباح نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپائونڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی۔افغان حکام نے اس واقعے میں اب تک 43 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق سرکاری کمپاونڈ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
کابل: حکومتی کمپائونڈ پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی
Dec 26, 2018