وز راء بیانات میں مذہبی جذبات اور احساسات کا خیال رکھیں:اشرف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے شمالی لاہور شاد باغ جامع مسجد گلزار محمدی ﷺ میں سالانہ محبت رسول ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاشراب پر پابندی سے متعلق بل کا قومی اسمبلی میں مسترد کیا جانا پاکستان کے اسلامی تشخص کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ایک غٰیر مسلم کی طرف سے شراب پر پابندی عائد کرنے کے بل کو جن مسلم اراکین اسمبلی نے مسترد کردیا وہ اپنے ایمان کی فکر کریں ۔حکومتی وزرا اپنی پالیسیوں اور بیانات میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور احساسات کا ضرور خیال رکھیں۔کالجز میں مسلم طلباکو اسلامیات پڑھانے کیلئے غیر مسلم اقلیات کیلئے5فیصد کوٹہ مختص کرنا مکمل طور پر غیر شرعی ہے۔یہ عمل نسل نو کو غیر مسلم اقلیات کے پاس گروی رکھنے کے مترادف ہے۔فواد چوہدری کی پاکستان میں 1100 سینما گھروں کو کھولنے کی تڑپ سمجھ سے بالا تر ہے ۔کانفرنس کی صدارت الحاج پیر محمد شفیق کیلانی نے کی جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ شمالی لاہور کے قائدین میاں محمد سجادجلالی،میاں محمد اعجاز چشتی ودیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن