اسرائیل مسجد اقصٰی کا تقدس پامال کرنے سے باز رہے: اردن کا انتبا ہ

عمان (اے این این) اردن نے سختی سے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصی کا تقدس پامال کرنے سے باز رہے۔ مسجد اقصی کی مسلسل بے حرمتی سے عالم اسلام کے جذبات مشتعل ہو رہے ہیں۔ قبلہ اول کی بار بار بے حرمتی کے واقعات آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ تفصیلات کے مطابق اردنی وزیر برائے اوقاف اور مذہبی امور ڈاکٹر عبدالناصر ابو البصل نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست اور یہودی انتہا پسند ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقص کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز یہودی آباد کار مسجد اقصی، باب المغاربہ، باب الرحم اور باب الرحم قبرستان اور القدس کے دیگر اسلامی مقامات کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ ابو البصل نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی شہریوں کو باب الرحم سے قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنا مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔ یہودی آباد کاروں کی طرف سے حال ہی میں وقف شدہ اموی محلات، دیوار براق اور دیگر مقامات کی بے حرمتی کی گئی۔ انتہا پسند یہودی روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہیں اور مسلمانوں پر تشدد کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اسرائیلی ریاست اور اس کے سیکیورٹی ادارے یہودی انتہا پسندوں کو قبلہ اول پریلغار کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...