سوات ‘ درجنوں یونین کونسلوں کی ویلج کونسل، جنرل، خواتین سیٹوں پر الیکشن نہ ہونیکا انکشا ف

سوات (نامہ نگار) سوات میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں درجنوں یونین کونسلوں کے ویلج کونسل، جنرل اور خواتین کی خالی سیٹوں پر انتخابات نہ ہونے کا انکشاف متعلقہ علاقوں کے لوگ منتخب بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے روزمرہ زندگی میں بنیادی سہولیات کی حصول سے محروم ہونے کی بناء پر مشکلات کے شکار ہیں،متاثرہ علاقوں کے لوگوںکا حکومت اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لے کر غفلت کے مرتکب ذمے داروں کے خلا ف کارروائی کا مطالبہ، تین دن قبل23 دسمبر کو ملک بھر کی طرح سوات میں بھی مختلف وجوہات کی بناء پر خالی ہونے والی سیٹوں پر دوبارہ بلدیاتی انتخابات ہوئے جس میں لوگوں نے اپنی مرضی کے نئے نمائندوں کا انتخاب کیا لیکن ذرائع کے مطابق شہری علاقے لنڈیکس /ملکانان مینگورہ  اور تحصیل کونسل خوازہ خیلہ ویونین کونسل بیدرہ مٹہ کے علاوہ درجنوں دیگر یونین کونسلوں میں اب بھی درجنوں ویلج کونسلر، جنرل کونسلرزاور خواتین کی سیٹیں جو مختلف وجوہات کی بناء پر خالی ہو چکی ہیں لیکن متعلقہ ذمے داروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بروقت اطلاع نہ دئے جانے کی وجہ سے حالیہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ان علاقوںکو شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان علاقوںکی لوگوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں کئی طرح کی مسائل کا سامنا ہے ، جس پر ان متاثرہ علاقوں کی لوگوںنے ’’نوائے وقت ‘‘ کو بتایا کہ اول تو غفلت کے مرتکب ذمے داروںکے خلاف کارروائی کی جائے اور پھر ان کی علاقوںمیں بھی الیکشن کے انتظامات کئے جائیںتاکہ وہ  درپیش مسائل سے منتخب نمائندوں کے ذریعے نجات پاسکیں۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...