پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے علی رضا عابدی کے قتل پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ جرمین سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل پرافسوس کا اظہار کیا۔مارٹن کوبلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، ہمدردیاں علی رضا عابدی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
پاکستان میں تعینات جرمن سفیرکاعلی رضا عابدی کے قتل پرافسوس کا اظہار
Dec 26, 2018 | 12:49