سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کا فیصلہ آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف ان کے وکلا نے سرجوڑ لئے، احتساب عدالت کے سزا کے فیصلے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلے کو آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ نوازشریف کے وکلا اپیل کی تیاری میں مصروف ہیں۔ نواز شریف نے خواجہ حارث کے وکالت نامے پر دستخط کر رکھے ہیں۔ فیصلے کے خلاف 10 روز میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ:نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزاکے فیصلہ کو آئندہ ہفتےچیلنج کیا جائے گا
Dec 26, 2018 | 13:36