بینن: مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی ، 100 سے زائد ہلاک

لاگوس(آئی ا ین پی ) مغربی افریقی ملک بینن میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عیسائیوں کے سوار ہونیو الی بوٹ کے غرقاب ہونے کے نتیجے میں کم ازکم ایک سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نائجیریا کے لاگوس شہر میں ایک 100 سے زائد بینن کے شہری نوکوئے جھیل کے کنارے واقع سو آوا شہر کے گرجا گھروں میں روایتی سالانہ مذہبی رسومات میں شرکت کی غرض سے بروز ہفتہ بوٹ کے ذریعے سفر پر روانہ ہوئے۔قافلے کے سوار ہونے والی بوٹ بینن کے پانیوں میں غرقاب ہو گئی۔ بوٹ پر سوار افراد کی صحیح تعداد کا تعین نہیں ہو سکا ہے تو ابتک ایک 100 نعشوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔اس بات کا دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ کشتی گنجائش سے زیادہ بوجھ کے باعث ڈوبی ہے۔

ای پیپر دی نیشن