بیلے ڈانسرز کا فرانسیسی پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج

Dec 26, 2019

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)پیرس اوپیرا سنگرز اور ڈانسرز نے ایمانوئل میکرون کے اقدامات پر رقص کرنیوالوں نے فرانسیسی حکومت کی پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے سوان لیک سے ایک ٹکڑا پیش کیا۔ رقص کرنے والوں نے اپنی خصوصی پنشن سکیم کو دیکھنے سے انکار کردیا، نئی خصوصی پنشن سکیم کے تحت ڈانسر آرٹسٹ 42 سال کی عمر میں ریٹائر ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب فرانسیسی ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہڑتال کا 20واں دن ہے، پیرس کے دارالحکومت فرانس میں کرسمس کے موقع پر چلنے والی ٹرینوں کی شدید کمی محسوس کی گئی۔پیرس کے سینٹ لازار اسٹیشن سے ایک ٹرین روانہ ہوئی جس میں مسافر اپنے تحائف کے ساتھ جے لائن پر ٹرین میں گھس گئے، جو مسافر دیر سے پہنچے ان کو ٹریک پرآنے کے لیے رو کا گیا جبکہ ایس این سی ایف کے ایجنٹوں کو دستی طور پر ٹرین کے دروازے دروازے بند کرنا پڑے۔

مزیدخبریں