کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش کھاراد رمیں 25 دسمبر کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب، ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالفتح شیخ،ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی، تاجر رہنماؤں اور سندھ رینجرز کے افسران کی شرکت، قائد اعظم کی 143 ویں یوم پیدائش پرسالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزقائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن کھارادر میں قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ عبدالفتح شیخ،ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی سید صلاح الدین،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مطاہر وٹو، سندھ رینجرز کی طرف سے میجر طاہر، اولڈ سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ محمد عالم، جنرل سیکرٹری یعقوب بالی، آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی،بزنس مین گروپ کے رہنما عبدالرزاق اگر،موسیٰ فاؤنڈیشن کے آصف موسیٰ، آصف جوجی،عاطف نورانی، صادق جعفری
اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اسکاؤٹ کی جانب سے قائد اعظم کی سالگرہ کے موقع پر بینڈ کا بھی مظاہرہ کیا گیا اور نویں کلاس کی طلبہ مسفرہ منیر کی جانب سے اپنا نیا ملی نغمہ'' اے روح قائد '' پیش کیا گیا ۔اس موقع پر قائد اعظم برتھ پلیس وزیر مینشن کھارادر کے انچارج منیر حسین خیال نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بدولت آج ہم اس ملک میں آزادی کے ساتھ رہتے ہیں،ہمیں محمد علی جناح کے اصولوں کے تحت زندگی بسر کرنی چاہیے تاکہ ہم دنیا میں ایک مضبوط قوم کی طرح ابھریں۔اس موقع پر انہوں چیئرمین ڈی ایم سی ساؤتھ ملک محمد فیاض اعوان،محمود ہاشم، تاجر رہنماؤں شیخ محمد عالم، شرجیل گوپلانی،عبدالرزاق اگر اور دیگر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام میں بھرپور طریقے سے تعاون کیا۔