جلالپوجٹاں (نامہ نگار) جلالپورجٹاں تھانہ صدر کے علاقہ چوپالہ میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات 2 بچوں کی ماں کو اسکے بھائی نے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر کے مطابق مقتولہ سعدیہ ولد بشیر احمد جس کی تین سال قبل گائوں دھن میں شادی ہوئی۔ وہ اپنے والدین سے ملنے چوپالہ آئی اور اپنے سجاد ولد مشتاق کو رات گئے اپنے گھر بلا لیا دونوں اپنے کمرے میں موجود تھے کہ بھائی محمد تنویر پہلے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں سجاد کو رسی سے باندھ کر اس کے سامنے اپنی سگی بہن سعدیہ کا تیز دھارآلے سے گلہ کاٹا اور بعد ازاں سجاد کا بھی گلہ کاٹ کر قتل کر دیا۔ دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھانہ صدر کے ایس ایچ او چوہدری الطاف گوہر کا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے لاشوںکو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ قاتل نے خود کو پولیس کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس ابھی تک تصدیق نہیں کر رہی۔
جلالپورجٹاں: 2 بچوں کی ماں کو بھائی نے آشنا سمیت قتل کر دیا
Dec 26, 2019