اسلام آباد (وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے بہارہ کہو میںاغواء و قتل ہونے والے چارسالہ بچے عمرمختار کے والدین سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی بچے کے قتل کی تعزیت کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ریاست واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے گی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈھوک جیلانی میں مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی انہیں بتایا کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اب انہیں قانون کے مطابق ٹریٹ کیا جارہاہے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی واضح رہے کہ رواں ماہ کی 19تاریخ نے چار سالہ عمر مختار اپنے گھر کے سامنے سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا پانچ دن بعد اس کی نعش ایک خالی گھر سے ملی تھی بچے کو ایک رشتہ دار نے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا پولیس نے ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔