اسلام آباد(نا مہ نگار)قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بانی پاکستان ، قائد اعظم محمد علی جناح کی 143ویں سالگرہ ، ڈی آرایس ایم لائبریری کانفرنس ہال میں منائی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے بانی پاکستان کے وژن پر عمل درآمد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے تعلیم کی اہمیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف بہت زیادہ توجہ دی، بانی پاکستان کے نظریات اور ویژن کے ذریعے پاکستان زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کرسکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بانی پاکستان کے نام پر قائم اعلی درجہ کا ادارہ ہونے کے ناطے قائداعظم یونیورسٹی جوکہ پاکستان کی صف اول اور عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی نمائندہ جامعہ ہے، ان کے وژن پر عمل پیرا رہے گی، اختتام پر ، وائس چانسلر نے دیگر شرکا کے ساتھ بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔جبکہ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عامر وسیم ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر اشتیاق علی ، صدر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، سیکرٹری جنرل قائدین ایلومنائی ایسوسی ایشن محمد مرتضی نور ،ڈا ئیریکٹر کوآرڈینیشن انٹر یونیورسٹی کنسورشیم شبیر حسین لدھڑ, ڈاکٹر مریم انیس، ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندوں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی دریں اثنا ، قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر ، کیو اے فیکلٹی ، کیو اے یو ایلومنی ایسوسی ایشن ، طلبہ، فکیلٹی ,سابقہ قائدین اور مختلف مسالک کے طلبا نے "سفر مہربانی" کی صورت میں اسلام آباد کے مختلف شعبوں میں بے گھر افراد میں کمبل تقسیم کیے.