پشاور(این این آئی)خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی ہدایت پر صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح مردان میں بھی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا،جس میں کرکٹ،والی بال،کبڈی،ہاکی،فٹ بال،مارشل آرٹس اوربیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوںکے مقابلوں کا انعقادکیاگیا۔اس حوالے سے منعقدہ دوروزہ ووشوکنگفو کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔مردان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ان مقابلوں میں ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے کثیر تعدادمیں کھلاڑیوں نے شرکت کرکے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،صوبائی ووشوایسوسی ایشن کی نگرانی ضلعی ایسوسی ایشن اور ریجنل سپورٹس آفیسر مردان میر بشر خان کے زیر اہتمام منعقدہ ووشوکنگفوٹورنامنٹ میں نیپون مارشل آرٹس اکیڈمی نے پہلی اورمردان گرین کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔اس موقع پرریجنل سپورٹس آفیسر میر بشر خان، خیبر پختونخواووشوکے صدر رحمت گل آفریدی،سیکرٹری نجم اللہ صافی،کیوکشن کائی کراٹے کے مایہ نازکھلاڑی وکوچز محمد نعیم،نعمت گل ، مردان ووشوایسوسی ایشن کے صدرزاہد اقبال،انٹرنیشنل ووشوکھلاڑی تیمور خان اور وکیل خان آفریدی سمیت ہمایون خان اور صفی اللہ بھی موجودتھے۔جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دیں۔