اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواچک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین وجیہہ اللہ خان نے صوبائی حکومت اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کا شکریہ اداکیاکہ انہوںنے جنوری سے صوبے کے مختلف اضلاع سے شروع ہونیوالے انڈر21گیمزمیں چک بال کو بھی شامل کیاہے یقیناًانکے اس فیصلے سے چک بال کے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چک بال کھیل پاکستان میں نیاضرور ہے لیکن ایشیاء اور ورلڈکی سطح پر اسے خاصی مقبولیت حاصل ہے ،اور خوشی کی بات تو یہ ہے کہ قومی ٹیم میں خیبر پختونخواکے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے کئی باصلاحیت کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہوںنے کئی ایشیائی اور ورلڈ مقابلوں میں حصہ لیکر شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کرچکے ہیں۔انکاکہناتھاکہ خیبر پختونخوامیں بھی صوبائی چک بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال اور سیکرٹری جنرل عبدالرشید انور سمیت پوری کابینہ اور ڈویژن اور ضلعی ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے ایک ٹیم ہوکر اس کھیل کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیںاور انہی کاوشوں کے بدولت چک بال کو صحیح معنوںمیں ترقی کی راہ پر گامزن ہواہے اور آج خوشی کا مقام یہ ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پرسپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے حکام نے جنوری سے شروع ہونیوالے خیبر پختونخواانڈر21گیمزمیں شامل کرلیاہے جس سے اس کھیل کو فروغ ملے گابلکہ نچلی سطح پر کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے۔
خیبر پختونخواانڈر21گیمزمیں چک بال کی شمولیت پر خوشی کی لہروڈ گئی
Dec 26, 2019