ترقی و خوشحالی پنجاب ہرشہری کا بنیادی حق ہے:مومنہ وحید

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرکے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے اور ہمارے دور میں کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔تحریک انصاف کی حکومت نے ترقی کا سفر پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔پنجاب کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے- سابق ادوار میں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی اور منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کویکسر نظرانداز کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن