سردی میں اضافہ، لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس کی قلت، صارفین پریشان

لاہور (آئی این پی) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کو ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو مستحکم کرنا مشکل ‘ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ڈیمانڈ تین سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے لاہور ریجن کو دو سو اسی ملین کیوبک فٹ گیس سپلائی دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شارٹ فال کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گلبرگ، شادمان، مکہ کالونی، مدینہ کالونی میں گیس کم ہو گئی ہے اسی طرح شمالی لاہور کے متعدد علاقوں میں بھی گیس قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن