ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے تیونسی ہم منصب قیس سعید کے ساتھ لیبیا میں جنگ بندی کے قیام کے لیے ممکنہ اقدامات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر ایردوآن غیرعلانیہ دورے پر دارالحکومت تیونس سٹی پہنچے اور انھوں نے تیونسی صدر پروفیسر قیس سعید سے ملاقات کی ۔ ترک صدر کے ساتھ ان کے وزیر خارجہ ، انٹیلی جنس کے سربراہ اور سکیورٹی مشیر بھی تیونس گئے ۔انھوں نے صدر قیس سعید کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ تیونس لیبیا میں استحکام کے لیے مفید اور تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔انھوں نے اس بات پر زوردیا کہ لیبیا میں جلد سے جلد جنگ بندی ہونی چاہیے۔
ترک صدر کاتیونسی ہم منصب سے لیبیا میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال
Dec 26, 2019 | 11:58