قائداعظم کا یوم پیدائش،مزار دوسرے روز بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع بند رہا

Dec 26, 2019

کلرسیداں(نامہ نگار)بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار دوسرے روز بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے عام لوگوں کیلئے بند رہا لوگوں کی بہت بڑی تعداد صبح سے شام تک مزار قائد پر حاضری کے لیئے آتی رہی اور ان کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کہ انہیں یی کہ کر اندر جانے سے روک دیا گیا کہ مزار آج بند ہے چوبیس دسمبر کو بھی مزار عام افراد کے لیئے بند تھا اور مرکزی گیٹ پر ایک گھتے کا ٹکڑا آویزاں تھا جس پر تحریر درج تھی کہ آج مزار بند ہے جبکہ 25دسمبر کو جب بانی پاکستان محمد علی جناح کی برسی تھی تو وہ آئی پی موومنٹ صبح کے اوقات میں مکمل ہو گئی تھی مگر پھر بھی مزار قائد عام افراد کے لیئے بند رہا عوام مزار قائد کے باہر کھڑی رہی۔

مزیدخبریں